انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
انٹربینک میں ڈالر کاروباری ہفتے کے پہلے دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج ٹریڈ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.65 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 204 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز
میں ڈالر 75پیسے سستا ہوکر200 روپے77پیسے پر بند ہوا تھا، اس طرح 2 دن کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 2 روپے7 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 460 پوائنٹس گرا ہے جس کے بعد یہ41 ہزار 554 کی سطح پر موجود ہے۔