پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر میں مختلف سیکشن کی پرموشن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام

پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر میں مختلف سیکشن کی پرموشن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر میں مختلف سیکشن کی پرموشن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انجینئرنگ کے شعبہ اور ایڈمنسٹریشن اینڈ پرسانل سیکشن کے آفیسرز کی پرموشن ہوئی جن میں ندیم شکور۔سید عمیر شوکت علی۔فیصل آمین صدیقی۔فیصل حفیظ بھٹی۔محمد نوید بشیر۔اس موقع پر جنرل مینیجر پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر قیصر شریف ایگزیکٹ ایڈمن اینڈ پرسنل مینیجر گلزار حسین ضیاء اور مرکزی صدر پی ٹی وی ایمپلائز مشل یونین جہانگیر خان نے تمام دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر قیصر شریف نے کہا کہ ہم اسی طرح مل جل کر کام کرتے رہیں گے تو اسی طرح پروموشنز اور ترقیاں حاصل کرتے رہیں گے جیسا کہ ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح کا بھی یہی فرمان تھا کہ کام کام اور بس کام۔مجھے خوشی ہے کہ میرے ادارے میں محنتی ذہین اور مخلص لوگ ہیں مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ ادارے سے مخلص ہو کر ترقیاں پا رہے ہیں مرکزی صدر پی ٹی وی ایمپلائز مشل یونین جہانگیر خان نے کہا سب سے پہلے ہم قیصر شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جب سے انہوں نے لاہور سینٹر میں جنرل مینیجر کا چارج سنبھالا ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں چھا گئی قیصر شریف صاحب ہمارے لیے نیک شگون ثابت ہوئے ہیں اللہ تعالی ان کو صحت تندرستی دے دے اور میں خصوصی طور پر موجودہ حکومت موجودہ مینجمنٹ اور خاص طور پر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب صاحبہ۔سید مبشر توقیر شاہ ایم ڈی پی ٹی وی۔چیئرپرسن شاہ ہیرا شاہد د ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسانل اور ان تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے آج پاکستان ٹیلی ویژن خوش حال ہے میں خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ نون ن کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ہ کہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنی عوام کے ساتھ ہیں اور ہر ادارے کو مضبوط اور مستحکم بنا رہے ہیں اس بات پر میں حکومت کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں اس موقع پر برانچ سیکرٹری شبیر کھرل۔چیف آرگنائزر محمد جمیل قادری۔ایگزیکٹو ممبر مشھل یونین فری خان۔عدیل شہزاد اور بہت سے دوستوں نے شرکت کی کی اور پروگرام میں چار چاند لگا دیے۔

kamran jani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے