مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، ایک نوجوان شہید

سری نگر: قابض بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان نے جام شہادت نوش کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ کے ایک علاقے میں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

سرچ آپریشن کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور نوجوان کی شہادت پر علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فوج کیخلاف اور جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
جنونی بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے خواتین اور بزرگ سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے