امریکا کا پی ٹی آئی رہنما کے ڈونلڈ لو سے رابطے پر تبصرہ کرنے سے گریز
اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اوورسیز عبداللہ ریار کے ڈونلڈ لو کے ساتھ مبینہ رابطے کے بارے میں بات کرنے سے گریز کیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نجی سفارتی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔
اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوور سیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مبینہ طور پر نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ ماضی کو بھلائیں اور آگے بڑھیں۔اسی حوالے سےوزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے ہم نے اس سے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ۔