لاہور:ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان

لاہور:ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان

لاہور:ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں،جس کے باعث 13 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔13 اور 15 جولائی کے دوران لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال،فیصل آباد،ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے13 اور 14 جولائی کو راولپنڈی/اسلام آباد،فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

13 اور 14 جولائی کو راولپنڈی/اسلام آباد اور ڈیرہ غازی خان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔اس دوران مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے ضلعی انتظامیہ کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کے افسران لوگوں کی حفاظت اور ممکنہ نقصانات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں،خطرے سے دوچار علاقوں کے مکینوں کو ضرورت پڑنے پر عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات جلد مکمل کیے جائیں،رہائشی ٹینٹ اور خوراک متاثرہ آبادیوں تک پہنچانے کے لیے پلان تشکیل دیا جائے،

متاثرہ علاقوں میں طبی اور امدادی ٹیمیںوں کو متحرک کیا جائے اور وبائی امراض کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، سیلابی صورتحال میں استعمال کا سامان اور عملہ متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جائے۔تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔عوام الناس کے جانی و مالی نقصانات کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ انتظامی اقدامات کیے جائیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں،سفر کے دوران محتاط رہیں،پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اداروں کو ہر دم الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے