آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز جیتیں یا پرویز الہیٰ آئین شکن اور ووٹ چور عمران خان شکست ہر حال میں ہو گی۔آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی سابقہ حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت کا جنازہ نکل گیا،حکومت اور اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں انتخابات عمران خان کے دبا ئوپر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہی ہوں گے، وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ضمنی الیکشن مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے ، (ن) لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، عمران نیازی گمراہ اور سازشی شخص ہے، جب عمران خان کی مرضی کے فیصلے نہیں ہوتے تو کہتے ہیں کہ ملک ٹکرے ٹکرے ہو جائے گا، یہ ایک سازشی اور ذہنی مریض ہے،جھوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے