مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کر دیں

مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کر دیں

لاہور:مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء نے پنجاب کی وزارت اعلٰی کے الیکشن سے قبل ہی اپنی جماعت کی شکست کو قبول کر لیا ہے۔ 22 جولائی کو شیڈول پولنگ سے قبل ہی اپنی جماعت کی ممکنہ شکست کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے متعدد وزراء نے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کر دیں، جبکہ وزراء کی جانب سے اپنے سرکاری دفاتر سے بھی سامان اٹھایا جا رہا ہے۔
پنجاب کی وزارت اعلٰی کے الیکشن کے حوالے سے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ن لیگ نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کیلئے راضی کرنے کی کوششیں کی گئیں، تاہم پرویز الہٰی کا راستہ روکنے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔
جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے 186 ارکان پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے