کورونا کا شکار لیگی ایم پی اےووٹ ڈالنے کیلئے اسمبلی پہنچ گئیں
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ایم پی اے عظمیٰ زعیم قادری کورونا مثبت ہونے کے باوجود پنجاب اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری کا کچھ روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد پیشگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ حمزہ شہباز کو ووٹ دینے نہیں آسکیں گی لیکن رکن پنجاب اسمبلی کورونا کٹ پہن کر پنجاب اسمبلی پہنچی ہیں اور حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گی، مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی صبا صادق کا کہنا ہے کہ عظمیٰ زعیم کو کورونا کی شکایات ہیں اس لیے وہ کٹ پہن کر اسمبلی پہنچی ہیٖں تاکہ دوسرے لوگوں کو کوئی نقصان نہ ہو ۔