ستمبر کے ماہ میں مزید بارشیں ہونے کا امکان

ستمبر کے ماہ میں مزید بارشیں ہونے کا امکان

اسلام آباد : ستمبر کے ماہ میں مزید بارشیں ہونے کا امکان، ماہرین موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کا سیزن اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مون سون کی طوفانی بارشوں کی شدت میں کچھ کمی آنے کے بعد ماہرین موسمیات نے مزید بارشوں کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ماہرین موسمیات نے ستمبرکے ماہ میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
خاص کر ملک کے جنوبی علاقوں میں ستمبر کے وسط میں مون سون بارشوں کا نیا سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کا سیزن اکتوبر تک جا سکتا ہے، امکان ہے مون سون اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جا کر ختم ہو۔ ماہرین موسمیات نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ رواں سال کا مون سون بارشوں کا سیزن 80 فیصد تک ختم ہو چکا، اگلے ایک سے سوا ایک ماہ کے دوران بقیہ 20 فیصد مون سون بارشیں برسیں گی۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے یکم جولائی تا 30اگست تک ملک بھر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا اوسط 118.7ملی میٹر ہوتا ہے جبکہ رواں سال بارش 368ملی میٹر یعنی 210فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک سب سے زیادہ بارش سندھ میں ریکارڈ ہوئی، سندھ میں اوسط سے 508 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے