غلط پارکنگ پر جرمانہ 200 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کردیا گیا
لاہور : لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے ہائیکورٹ کے حکم پر آج سے غلط پارکنگ پر 200 کی بجائے 2 ہزار روپے جرمانہ کا اعلان کر دیا۔لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے غلط پارکنگ پر جرمانے میں اضافہ کیا تھا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے سخت اقدامات پر کیا گیا۔
ٹریفک اہلکاروں کو حکم دیا گیا کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہری جرمانے سے بچنے کے لیے قوانین کی پاسداری کریں۔