عوام پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کے ریلیف سے محروم رہ گئے

عوام پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کے ریلیف سے محروم رہ گئے

اسلام آباد : عوام پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کے ریلیف سے محروم رہ گئے، حکومت نے پٹرولیم لیوی میں 45 فیصد اضافہ کر دیا، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 14 روپے 84 پیسے اضافے سے 47 روپے پیسے مقرر کر دی گئی۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عوام کو 16 اکتوبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 15 روپے تک کمی کا ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔
وگرا اعداد و شمار کے مطابق 16 اکتوبرکو پٹرول پر لیوی میں 45 فیصد اضافہ کیا گیا، آئی ایم ایف نے یکم جنوری تک لیوی 50 روپے فی لٹر کرنے کی شرط پرنئی قسط جاری کی تھی جس کے تھت پٹرول پرڈویلپمنٹ لیوی 47 روپے 26 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ 16 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 14 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، لیوی بڑھانے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت کم نہ ہو سکی، جبکہ ڈیزل پر ڈویلپمنٹ لیوی میں 5 روپے 44 پیسے کمی کی گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے