ایران 100 ملین ٹن پیٹرول پاکستان کو دینا چاہتا ہے

ایران 100 ملین ٹن پیٹرول پاکستان کو دینا چاہتا ہے

اسلام آباد: ایرانی وفد کے سربراہ اوررکن ایران اسمبلی روح اللہ زدخاہ کا کہنا ہے کہ ایران 100ملین ٹن پیٹرول پیدا کرتا ہے اور وہ یہ پٹرول پاکستان کو دینا چاہتا ہے جب کہ دیگر شعبوں میں معدنیات، سیاحت میں بھی باہمی تعاون کے لیے تیار ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایران کے اراکین اسمبلی کے 8 رکنی وفد سے رکن ایران اسمبلی روح اللہ زدخاہ کی سربراہی میں ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت سندھ اسمبلی کی تاریخ، زراعت، تعلیم، صحت، سیاحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں اراکین اسمبلی کے رکن مہدی تغیانی، جعفر غدیری، اصغر سلیمی، حسین رئیسی، رمضانی، غلام عباس زبولی ، سیکرٹری سندھ اسمبلی محمد فاروق ، کونسل جنرل ایران حسن نورین اور دیگر شامل تھے۔

ایرانی وفد کے سربراہ اور رکن ایران اسمبلی روح اللہ زدخاہ کا کہنا ہے کہ ایران100ملین ٹن پیٹرول پیدا کرتا ہے اور وہ یہ پٹرول پاکستان کو دینا چاہتا ہے جب کہ دیگر شعبوں میں معدنیات، سیاحت میں بھی باہمی تعاون کے لیے تیار ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت ایران اپنے قومی بنکوں کو آپس میں جوڑیں اور مشترکہ بنکنگ سسٹم متعارف کروائیں تاکہ دونوں ملکوں کو فائدہ ہو سکے۔یہ بات انہوں نے قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے ملاقات میں کہی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے