وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان نہ آنے کی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان نہ آنے کی وجہ سامنے آگئی

لندن : وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان نہ آنے کی وجہ سامنے آگئی۔فیملی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہوگئی۔وزیراعظم کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا سا بخار محسوس ہوا۔طبیعت ناساز ہونے پر فیملی نے وزیراعظم کو سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آج یا کل رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے طویل مشاورت میں مصروف ہیں،جبکہ گزشتہ روز ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق میرٹ کو ترجیح دی جائے گی،نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران اہم فیصلے کئے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے اور آئین کے مطابق طے ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لندن میں جو تماشا ہورہا ہے وہ ادارے مضبوط کرنے کیلئے نہیں ہے،نوازشریف نے زندگی میں میرٹ پر کام نہیں کیا،فائدے کیلئے رشتہ داروں کو بھی اوپر لے آتا ہے۔

1993میں مجرموں کو پیسے لے کرپولیس میں بھرتی کیا گیا، یہ چوری کرنے کیلئے انصاف قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔
انہوں نے ویڈیولنک پر گجرات میں جی ٹی ایس چوک پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اخلاقیات کی وجہ سے اوپر آتی ہے لیکن یہاں اخلاقیات کا قتل ہورہا ہے کہ ایک مفرور آدمی ملک کے فیصلے کررہا ہے، جب ایسا ہوگا تو پھر کون چوری کو برا سمجھے گا؟ پھر کون محنت کرے،کیوں تعلیم حاصل کرے، وہ چوری کرے پیسے بنا لے۔ انکا کہنا تھا کہ قوم کو کیا پیغام جارہا ہے کہ جو مجرم ہے،ڈیڑھ سال کیس کی سماعت ہوئی اور جے آئی ٹی بنائی گئی،اس نے نوازشریف کو سزا دی،وہ شخص ملک کے فیصلے کررہا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے