عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان ہفتے کے روز متوقع

عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان ہفتے کے روز متوقع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں دونوں اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کی جانے پر اکثریتی رائے تھی۔ علاوہ ازیں عمران خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ پارٹی کے تمام ذمہ داران سے رائے لے چکا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب مزید مشاورت نہیں فیصلے کا اعلان ہو گا، اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے