عمران خان کی ممکنہ گرفتاری‘ پی ٹی آئی نے حفاظتی حکمت عملی ترتیب دے دی

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری‘ پی ٹی آئی نے حفاظتی حکمت عملی ترتیب دے دی

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے حفاظتی حکمت عملی ترتیب دے دی۔ دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی، اس دوران عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی، عمران خان نے اس حوالے سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایات جاری کردیں جس کے تحت پی ٹی آئی کارکن مختلف شفٹوں میں زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے۔
پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے، کیوں کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کا حصہ ہیں اور 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، اس لیے امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے