بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہو گئے

بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہو گئے

راولپنڈی: بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے پاک فوج کے دو افسران جام شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کیا ہے۔ خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔
بارودی سرنگ کے دھماکے میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دشمنوں کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کوہلو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آج ہی شروع کیا گیا تھا۔امن دشمن اور واقعے میں ملوث عناصر کی سر کوبی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے