سونے کے بعد مرغی کےگوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

سونے کے بعد مرغی کےگوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد : مرغی کے گوشت کی نئی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،کئی شہروں میں فی کلو چکن 720 روپے میں فروخت ہونے لگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں مرغی کی قیمت نے اڑان بھرتے ہوئے 700 کا ہندسہ عبور کرلیا ہے، اسلام آباد میں زندہ مرغی 435 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، جب کہ شہر میں مرغی کا گوشت 720 روپے فروخت کیا جانے لگا ۔

کراچی میں بھی زندہ مرغی 490 روپے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 720 روپے ہوچکی ہے،راولپنڈی میں زندہ مرغی 420 روپے اور مرغی کا گوشت 720 روپے فی کلو دستیاب ہے۔پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 440 روپے اور چکن کے گوشت کی فی کلوقیمت 704 روپے ہے، کوئٹہ میں زندہ مرغی 500 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے ،یہاں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 650 روپے ہے۔

لاہور میں چکن کے گوشت کی قیمت فی کلو617 روپے ہے اور زندہ چکن کی فی کلو 411 روپے کلو فروخت ہوتا رہا ، فیصل آباد میں مرغی کا فی کلو گوشت 615 روپے اور زندہ مرغی411 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، ملتان میں مرغی کا فی کلو گوشت 590 روپے اور زندہ مرغی 450 روپے فی کلو فروخت کی جانے لگی

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے