پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرکے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی پہلی تجویز کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں سے متعلق بھجوائے گئی تجویز میں اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل پر دو سے پانچ فیصد فی لیٹر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی۔
ڈیزل پر 5 سے 10 روپے فی لیٹر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔دو فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔پانچ فیصد جی ایس ٹی عائد کیا جائے تو پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 60 پیسے تک اضافہ ممکن ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی تجویز دی گئی۔گزشتہ پندرہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے