جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تب نواز شریف کہا کرتے تھے یہ اپنا چیف ہے

جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تب نواز شریف کہا کرتے تھے یہ اپنا چیف ہے

لاہور : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انکشاف کیا ہے کہ جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تب نواز شریف کہا کرتے تھے یہ اپنا چیف ہے، جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ ایک وقت میں عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے، صرف ایک مقدمہ کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کئی معاملات کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آج کل عدالتی فیصلوں پر وہ بات کر رہے ہیں جنہیں قانون کی زیر زبر معلوم نہیں۔ جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ ایک وقت میں عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے، صرف ایک مقدمہ کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے۔
جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تو نواز شریف نے مختلف حلقوں میں کہنا شروع کردیا تھا کہ یہ اپنا چیف ہے، خواجہ آصف نے اسمبلی فلور پر کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، اگلا چیف آنے والا ہے، میں نے پانامہ کیس میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا۔

میں نے نااہلی کیس میں معیاد سے متعلق اوپن نوٹس کردیا تھا کہ جو بھی آکر معاونت کرنا چاہے کرے، جہانگیر ترین عدالتی کارروائی کا حصہ بنے جبکہ نواز شریف نے نوٹس وصول کیا لیکن کارروائی میں شامل نہیں ہوئے، نااہلی کی معیاد کا تقرر آئین قانون کی روشنی میں کیا۔ سابق چیف جسٹس نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ملک کے فیصلے مؤکلوں اور پیروں کے ذریعے ہوتے رہے، ایسے فیصلوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے