لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی،مال روڈ پر کارکنوں کی گرفتاریاں

لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی،مال روڈ پر کارکنوں کی گرفتاریاں

لاہور : لاہور میں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی،پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس ایکشن میں آ گئی اور مال روڈ پر آنے والے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کارکنوں کو تھانہ گڑھی شاہو منتقل کیا جانے لگا،پی ٹی آئی کارکن ریلی میں شرکت کیلئے پہنچے تھے،جبکہ واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں احتجاج، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ لاہور میں احتجاجی دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی۔
پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا اور 7 روز تک جاری رہے گا۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو مراسلہ بھی لکھا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی ریلی کے لیے سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جائیں۔ لاہور میں آج خواتین کے عالمی دن پر خواتین مارچ بھی ہو رہا ہے۔ محکمہ داخلہ نے کہا پی ٹی آئی کی قیادت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون یقینی بنائے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیاسی محاذ پر ایک بار پھر متحرک ہو گئے،انہوں نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے