فی یونٹ قیمت 14 روپے بڑھانے کے ایک اور بجلی بم کی تیاریاں

فی یونٹ قیمت 14 روپے بڑھانے کے ایک اور بجلی بم کی تیاریاں

لاہور : فی یونٹ قیمت 14 روپے بڑھانے کے بعد عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں، فی یونٹ 3.23 روپے اضافی سرچارج لگا کر بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی درخواست کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گرمیوں کی باقاعدہ آمد سے قبل ہی عوام پر بجلی کے پے درپے بم گرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 14 روپے بڑھانے کے فیصلے کے فوری بعد صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز کے مطالبے پر حکومت نے بجلی صارفین پر 335 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 6 مارچ کو بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ ناکافی ہے، لہذا بجلی مزید مہنگی کی جائے۔

بجلی کی قیمت میں 3.23 روپے اضافی سرچارج لگانے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے، اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔ درخواست میں جولائی سے 30 اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین پر 3 روپے 23 پیسے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نومبر2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے