عمران خان کی پولیس سیکیورٹی مکمل واپس لے لی گئی

عمران خان کی پولیس سیکیورٹی مکمل واپس لے لی گئی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پولیس سیکیورٹی مکمل واپس لے لی گئی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان سے لاہور پولیس کی دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی جس کے بعد سیکیورٹی رسک بڑھ گیا۔صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائشگاہ پر ان کی ذاتی سیکیورٹی کی جانب سے کنٹینرز منگوا لیے ہیں۔
کنٹینر گیٹ نمبر ایک پر لگائے جائیں گے تاکہ اند جانے والے لوگوں کو خود چیک کریں۔اس وقت زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہیں۔عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کارکنان وہاں دو دن سے موجود ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے گذشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کیلیے زمان پارک میں پولیس آپریشن فوری طور پر روکنے کا حکم دیا تھا جس میں اب کل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے