سپریم کورٹ کا سٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا سٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 21 ارب روپے جاری کیے جائیں۔آج پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی نے سماعت کی۔
وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے معاشی صورتحال اور فنڈز پر بریفنگ دی،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل بھی اِن چیمبر سماعت میں موجود رہے۔ اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام نے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق مؤقف 3 رکنی بینچ کے روبرو رکھا۔ جبکہ قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ آنے والے دیگر افسران کو باہر بھیج دیا گیا،وزارت خزانہ کے اسپیشل اور ایڈیشنل سیکرٹری کو بھی باہر بٹھا دیا گیا۔
اسٹیٹ بینک،وزارت خزانہ اور الیکشن کمیشن کے دو،دو افسران ہی شریک ہوئے۔ سماعت کے دوران ججز نے فنڈز جاری نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا اور واضح کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑے گا۔ ذرائع سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کو پیش کئے گئے حکومتی مؤقف پر سخت سوالات کا سامنا رہا،نماز جمعہ کے بعد سماعت کا باضابطہ حکم جاری کیا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے