علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: ملیر کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ملیر کورٹ میں علی زیدی کو پیش کیا گیا۔ملیر کورٹ میں علی زیدی کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کے لیے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی جانب سے علی زیدی کا ریمانڈ منظور کیا گیا۔

علی زیدی کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس کریمنل نہیں سول عدالت کا بنتا ہے،ٹرانزیکشن کیسے ہوئی،ایف آئی آر اس حوالے سے بلینک ہے،چیک سمیت دیگر ثبوت بھی مدعی مقدمہ کی طرف سے پیش نہیں کئے گئے۔ وکیل نے بتایا کہ مدعی مقدمہ اور علی زیدی کے درمیان لین دین کا کوئی ثبوت نہیں،مدعی نے پراپرٹی سے متعلق بھی کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں،2013 سے اب تک کوئی درخواست نہیں دی گئی۔
علی زیدی نے عدالت میں بیان دیا کہ مدعی مقدمہ کو جانتا ہوں اور نہ ہی کبھی ملا ہوں،جس دن کا ذکر کر رہے ہیں اس روز میں بیرون ملک تھا،میرا پاسپورٹ دیکھ لیں۔ صدر پی ٹی آئی سندھ نے بیرون ملک ہونے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے