وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کر لی

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کر لی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کا معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کر لی اور پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری اب قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے انتخابات سے متعلق فنڈز کیلئے سمری آج ہی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا،جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد فنڈز کا معاملہ آج ہی قومی اسمبلی میں بھیجا جائے گا،اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں،قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہو جائیں گے،خزانہ ڈویژن بھی وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں کر سکتا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے