لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کنفرم کیس رپورٹ ہو گیا

لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کنفرم کیس رپورٹ ہو گیا

لاہور : صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کنفرم کیس رپورٹ ہو گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق منکی پاکس ڈیزیز وارننگ کو موصول ہونے والے مریض کے ڈیٹا کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر جاری کر دی گئیں۔ڈیش بورڈ کے مطابق 41 سالہ مریض کا تعلق منڈی بہالدین سے ہے جو 17 اپریک کو سعودی عرب آیا تھا۔20 اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے اعلان کیا کہ ملک کا پہلا اور واحد منکی پوکس کا مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا جسے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ترجمان کی طرف سے اتوار کے روز جاری بیان کے مطابق مریض کی رپورٹس منفی آئیں، جسے علاج کے لیے پمز میں داخل کرایا گیا تھا۔

مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ اب پاکستان میں منکی پوکس کا کوئی مریض نہیں ہے۔انہوں نے مریض کو غیر معمولی دیکھ بھال فراہم کرنے پر ہسپتال کے عملے کی تعریف کی۔ عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ وزارت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ رکھتے ہوئے صورتحال پر محتاط نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے