حکومت کا انتخابات سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان

حکومت کا انتخابات سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انتخابات سے قبل عوام کو ریلیف دینے کے لیے تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ممکنہ طور پرانتخابات سے قبل وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنا لیا، اجلاس جون میں بلانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
وفاقی حکومت نے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سیکریں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے، نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے۔
بجٹ کے حوالے سے تجاویز سامنے آئی ہیں جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار کی جائے گی۔

اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جلد ہی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مسلم لیگ(ن) عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات کوشاں ہے،عمران خان کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی حالات خراب ہوئے ،آئندہ عام انتخابات میں (ن)لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر سے رکی ہوئی ترقی کو دوبارہ شروع کریگی۔ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ہمیشہ ملکی مسائل حل کیے میاں شہباز شریف بھی دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپو رکوشش کر رہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے