عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔عمران خان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔عمران خان عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چئیرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق گرفتاری سے قبل عمران خان کو وارنٹ دکھائے گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔

حالات معمول کے مطابق ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ کسی بھی فرد فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔
عمران خان کی گاڑی کے گرد پولیس کا حفاظتی حصار ہے۔ جسٹس عامر فاروق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری ہر برہم ہو گئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے