عمران خان کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کر دیا گیا

عمران خان کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کر دیا گیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف احتسا ب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں القادرٹرسٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
عمران خان کی وکلا سے بھی مشاورت جاری ہے۔علاوہ ازیں القادر ٹرسٹ کیس میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے ۔بشری بی بی، زوالفقار بخاری، ڈاکڑ بابر اعوان قادر ٹرسٹ کے عہدیداران ہیں۔ ان تینوں افراد کی گرفتاری پر نیب نے سرجوڑ لئے، ذرائع کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی 190ارب روپے کی حوالگی کا معاملہ بھی زیر تفتیش آئے گا۔
بشری بی بی نے پراپرٹی ٹائیکون سے 458 ایکڑ زمین موجع بکرالہ سہاوہ میں حاصل کی تھی،اس ڈیل کے تناظر میں بھی بشری بی بی کو ایک قطہ اراضی کا اسلام آباد میں تحفہ بھی ملا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے