القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری کا بھی امکان

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری کا بھی امکان

اسلام آباد: نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی گرفتاری کی بھی اجازت مانگ لی۔عمران خان کو گذشتہ روز القادر ٹرسٹ کیس میں نیب عدالت پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ بشری بی بی اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کی جا سکیں۔
جب کہ پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ اس کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بھی جمعرات کی صبح اسلام آباد پولیس نے ”گرفتار” کر کے ”نامعلوم مقام” پر منتقل کر دیا ہے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر کو بدھ کی رات کو ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے بھی پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نقص امن کے خطرہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

عمران خان کا گرفتاری کے بعد عدالتوں میں مصروف دن اسلام آباد پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”منصوبہ بند طریقے سے آتش زنی، جلاوگھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر مشتعل کرنے والوں کے خلاف نقص امن کے خطرے کے تحت گرفتاریاں کی گئی ہیں۔اس ٹویٹ میں مزید کہا گیا: ”پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملکہ بخاری کو گرفتار کیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے