سمندری طوفان کے پاکستان کے ساحل سے ٹکرانے کا عمل شروع ہوگیا
کراچی: سمندری طوفان کے پاکستان کے ساحل سے ٹکرانے کا عمل شروع ہوگیا، سمندری طوفان بپر جوائے کا مکمل حصہ آئندہ 5 گھنٹوں میں پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا، کیٹی بندر، کھارو چان، شاہ بندر، جاتی، بدین سمیت ملحقہ علاقے متاثر ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے بالآخر پاکستان کے ساحل سے بھی ٹکرا گئے۔
ہ پاک بحریہ کے مشترکہ بحری اطلاعات و معاون مرکز کی فراہم کردہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے بعد اب اس طوفان کا پاکستان کے ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ سمندری طوفان کا ابتدائی حصہ سوراشترا اور کچھ (جکھاؤ پورٹ) کے ساحل سے ٹکرا یا ہے۔
بپر جوائے کا مکمل حصہ آئندہ 5 گھنٹوں میں ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا، جس سے کیٹی بندر، کھارو چان، شاہ بندر، جاتی، بدین سمیت ملحقہ علاقے متاثر ہوں گے۔ جبکہ سمندری طوفان کے اثرات پہلے سے ہی پاکستانی ساحلی علاقوں میں نمودار ہو چکے۔ سمندری طوفان کی وجہ سے کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے پاکستانی علاقوں میں لینڈ فال سے قبل کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول میں ہوا کی رفتار بہت تیز ہوگئی ہے جبکہ ان علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بھی ہورہی ہے۔
بپر جوائے کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ طوفان کے مرکز میں ہوائیں 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ طوفان کے مرکز اور اطراف میں 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ طوفان کا رخ کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کی طرف ہے۔ سمندری طوفان کے حوالے سے اردو پوائنٹ کی تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کیجیے: