عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوزکانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکا کے دورے سے متعلق کہا ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق سنا ضرور ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی دورے سے متعلق سرکاری طور پر بتایا گیا ہے، لہذا عمران خان کے امریکا کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے