ویڈیو درست ثابت ہوئی تو نواز شریف کے کیس کا کیا بنے گا؟جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگر ویڈیو درست ثابت ہو جاتی ہے تونواز شریف کے کیس کی دوبارہ سماعت ہوگی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ریکارڈنگ کیلئے استعمال ہونے والے تمام افراد اور جس آلہ سے ریکارڈنگ کی گئی اسے بھی عدالت میں پیش کرنا ہو گا۔ اگر یہ ویڈیو درست ثابت ہوتی ہے تو ویڈیو میں موجود جج پر بہت سے سوالات اٹھتے ہیں اور پورے کیس پر دوبارہ سماعت ہوسکتی ہے تاہم مقدمہ ختم نہیں ہو گا۔ مریم نواز کو 19 جولائی کو جعلی دستاویزات کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے اور اس کے بعد ممکن ہے کہ انہیں کیلیبری فونٹ میں بھی طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی جانب سے دی گئی درخواست میں یہ خواہش ظاہر کی گئی تھی کہ عدالت خود نوٹس لے۔ہمارے ملک میں اپنی مرضی کے فیصلے کرنا اور اداروں کو قابو میں کرنے کا سلسلہ ہمیشہ سے ہی رہا ہے اور اس لیے ہماری خواہش ہوتی ہے کہ ادارے آزاد ہوں اور سیاسی معاملات میں استعمال نہ ہوں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے