الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ کر دیا
اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان دوبارہ الاٹ کر دیا۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرائی جائیں تو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے لیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہا الیکشن کمیشن میں ساری دستاویزات جمع کروا دی تھیں،الیکشن کمیشن نے ہماری تاخیر درگزر کر لی،ہمیں بلے کا نشان بھی واپس مل گیا ہے،الیکشن کمیشن کسی بھی وقت تفیصلی فیصلہ جاری کرے گا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھی بتایا کہ میں بطور چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی پیش ہوا،ہمیں بلے کا انتخابی نشان دے دیا گیا ہے۔
مارے انٹرا پارٹی انتخابات کو قبول کر لیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے ووٹرز کو مبارکباد بھی دی۔