پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ تیار کر لی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 16 سے 17 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پیٹرول پر لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر بھی لیوی میں اضافہ متوقع ہے۔ ان ٹیکسز سے آئی ایم ایف کیلئے اضافی ریونیو اکٹھا کیا جائے گا،اوگرا حتمی سمری کل وزارتِ خزانہ کو بھجوائے گا۔ دوسری جانب ملک میں تیل بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے امکان کے باعث ڈیلرز نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی۔

ملک کے کئی شہروں میں ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک میں چند مقامات پر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس مبینہ طور پر خشک پائے گئے۔ وزارت پٹرولیم نے چیئرمین اوگرا سے خشک ریٹیل آؤٹ لیٹس چلانے والی کمپنیوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے