عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان

عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان

اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کے حوالے سے نیب تحقیقات کا معاملہ، نیب تحقیقاتی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تفتیش کے لیے اٹک جیل پہنچ گئی ۔ چیئرمین تحریک انصاف کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ اگر سائفر کیس میں عمران خان کو خصوصی عدالت سے ضمانت مل جاتی ہے تو پھر ان کی گرفتاری 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں ڈالی جائے گی۔

اس وقت جج ابوالحسنات کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جاری ہے۔ وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے چیرمین پی ٹی آئی نے کوئی ایسا کام نہیں کیا، سائفر ہےکیا؟ بےشک کوڈڈ دستاویز ہوتا جس میں کمیونیکیشن ہوتی۔
جج ابوالحسنات نے ریمارکس دئیے سائفر ہے کیا؟ اس پر ضرور بات کرنی ہے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر ٹریننگ شدہ افراد کے پاس آتا ہے، عام انسان نہیں پڑھ سکتا۔

جج ابوالحسنات نے کہا کہ وزارتِ خارجہ سائفر کی وصولی کرتاہے، سائفر آیا اور کہاں گیا؟ سائفرکیس یہ ہے۔ سائفر کے 4 نقول آتے جن میں آرمی چیف، وزیراعظم شامل ہوتے۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آج کسی کلبھوشن یادیو یا ابھینندن کا کیس نہیں سنا جارہا، سایفرکیس بہت خطرناک کیس بنایاگیاہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ1923 تو لگتاہی نہیں ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی کوئی جاسوس نہیں، سابق وزیراعظم ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے