اسحاق ڈار کیلئے مشکل،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا

اسحاق ڈار کیلئے مشکل،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا

اسلام آباد : اسحاق ڈار کو عدالت کا بلاوا آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھل گیا۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر کو طلب کر لیا،جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ کی طلبی کا سمن بھی جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف کیس واپس نیب کو بھیج دیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نیب حکام نے 18 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کروایا تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف،آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا ریکارڈ جمع کروا دیا گیا۔
اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروایا گیا۔

نیب حکام نے تینوں ریفرنس احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروائے،آصف زرداری کیخلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا گیا۔ جبکہ چیئرمین نیب نے کرپشن کیخلاف کارروائیوں کیلئے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا،نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کیلئے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں کے افسران مانگ لئے۔ حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کر دیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے