رقم کے عوض نیکیاں فروخت کرنے والا جعلی پیر گرفتار
گجرات: رقم کے عوض نیکیاں فروخت کرنے والا جعلی پیر گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا جہاں نیکیاں فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم 10 روپے کے عوض ایک لاکھ نیکیاں، 100 روپے کے عوض ایک کروڑ نیکیاں، ایک ہزار کے عوض ایک ارب نیکیاں وار 10 ہزار کے عوض ایک کھرب نیکیاں فروخت کر رہا تھا۔
گلیانہ پولیس نے اپنی مدعیت میں بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم کے قبضے سے رسید بک اور 550 روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے پنجاب ویگرینسی آرڈیننس 1958/9 کے تحت مقدمہ درج کیا۔