پاکستان میں افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈان پرکابل حکومت کا ردعمل آگیا

پاکستان میں افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈان پرکابل حکومت کا ردعمل آگیا

کابل: امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر کہا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے ساتھ پاکستان کا رویہ ناقابل قبول ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اپنے منصوبے پر نظرثانی کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین پاکستان کے سیکیورٹی مسائل میں ملوث نہیں ہیں۔
جب تک وہ رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑتے ہیں، اس ملک کو انہیں برداشت کرنا چاہیے۔پاکستان کی جانب سے غیرملکیوں کیلئے یہ اعلان کابل کے ساتھ تعلقات میں مزید خرابی کی نشاندہی کرتا ہے جو گزشتہ ماہ ڈیورنڈ لائن پر جھڑپوں کے بعد خراب ہو گئے تھے۔گزشتہ روز 3 اکتوبر کو نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے جن میں افغان شہریوں سمیت تمام غیر ملکی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی شامل ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے