کرپشن کیس، عدالت نے مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی

کرپشن کیس، عدالت نے مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی

لاہور: ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس، عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔عدالت نے مونس الہیٰ کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس کی سماعت کی۔احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی۔
نیب نے مونس الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم مونس الہیٰ گرفتاری سے چھپ رہا ہے۔مونس الہیٰ گرفتاری سے چھپنے کے لیے روپوش ہے۔نیب نے استدعا کی کہ مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیا جائے۔احتساب عدالت نے مونس الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ 26 ستمبر کو احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عدالت نے پانچ اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الٰہی کا وارنٹ جاری کیا درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔ احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے