میاں نواز شریف کا پاکستان جانے کا پروگرام تبدیل نہیں ہوا،ڈاکٹر اشرف چوہان
لندن (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اشرف چوہان نے ملاقات کی۔ اس بات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اشرف چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیںگے ان کے واپسی کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ ان کو ابھی بھی کافی میڈیکل ایشوز ہیں اور ان کی صحت ابھی بھی خاص بہتر نہیں، میاں نواز شریف کو ایک اور میڈیکل ایشو ہے جس کیلئے ادویات بھی تجویز کر دی گئیں ہیں۔ میاں نواز شریف کو طبعیت کے باعث سفر کرنے میں مشکلات آ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا پاکستان جانے کا پروگرام تبدیل نہیں ہوا، نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ اٹل ہے، میاں نوازشریف کی وطن وا پسی سے جو طا قتیں خائف ہیں وہ ہی ما یوسی کی خبریں پھیلا رہی ہیں، میاں نواز شریف جلد پاکستان کی عوام کے پاس واپس آئیں گے اور عوامی مسائل کر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان آنے پر جو ہو گاوہ اس کےلئے تیار ہیں۔