ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی: غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں اور کرنسی و اشیا کی اسمگنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے باعث ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کرنسی و اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری رہنے کے بیان، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی برادری کے اعلان کردہ 10ارب ڈالر میں سے رواں سال 3.5 ارب ڈالر آنے جیسے عوامل کے باعث پیر کو بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک 6 ماہ کے وقفے کے بعد 282روپے سے نیچے آگئے۔ اوپن ریٹ بھی 281 روپے سے نیچے آگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1 روپے 23 پیسے کی کمی سے 281 روپے 45 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1 روپے 03 پیسے کی کمی سے 281 روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کی کمی سے 280روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے