بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی کی جگہ مالی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کرلی گئی
اسلام آباد : بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی کی جگہ مالی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کرلی گئی، مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے سالانہ 6ارب سے زائد کی بچت ہوگی۔ جیو نیوز کے مطابق ملک بھر کی بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی کی جگہ مالی سہولت فراہم کرنے کی سفارش کردی گئی، گریڈ 17سے گریڈ18کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے، کابینہ کمیٹی توانائی نے پاور ڈویژن کی سمری پر آئندہ اجلاس میں منظوری دینے کا امکان ہے۔
مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے سالانہ 6ارب سے زائد کی بچت ہوگی۔گریڈ 17کے افسر کو مفت 400یونٹ کی بجائے ماہانہ 15ہزار 958روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے،گریڈ 18کے افسر کو مفت 600یونٹ کی بجائے ماہانہ 21ہزار 996روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے، گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کی بجائے37ہزار 594 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے، گریڈ 20کے افسر کو ماہانہ1100مفت یونٹس کی بجائے 46ہزار 992 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے،گریڈ 21کے افسر کو ماہانہ1300مفت یونٹس کی بجائے55ہزار 536 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے، جنریشن کمپنی کے گریڈ 17کے افسر کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے24ہزار 570روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے، جنریشن کمپنی کے گریڈ18کے افسر کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے26ہزار 460روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے، جنریشن کمپنی کے گریڈ19کے افسر کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے42ہزار 720روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے، جنریشن کمپنی کے گریڈ20کے افسر کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے46ہزار 992روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے، جنریشن کمپنی کے گریڈ21کے افسر کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے55ہزار 536روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔