بڑھتی ہوئی سموگ‘ پنجاب حکومت کا 2 ماہ بدھ کے روز لاہور بند کرنے کا فیصلہ

بڑھتی ہوئی سموگ‘ پنجاب حکومت کا 2 ماہ بدھ کے روز لاہور بند کرنے کا فیصلہ

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث پنجاب حکومت نے 2 ماہ ہر بدھ کے روز شہر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی صدارت میں سموگ کے تدارک کے سلسلے میں خصوصی اجلاس بلایا گیا، جس میں سی سی پی او لاہور اور شہر کی بڑی مارکیٹوں کے تاجر رہنما بھی شریک ہوئے، اجلاس میں قائم مقام ڈی سی لاہور عدنان رشید ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔
کمشنر لاہور نے بتایا ہے کہ سموگ کے تدارک کے لیے تاجروں نے کمشنر لاہور اور سی سی پی او کی تجویز مان لی ہے، جس کے نتیجے میں اب بدھ کے روز مارکیٹیں، اسکول، سرکاری و نجی ادارے بند ہوں گے کیوں کہ منگل، بدھ اور جمعرات کو سموگ کا انڈیکس زیادہ ہوتا ہے، اس لیے 2 ماہ تک بدھ کے روز ورک فرام ہوم ہوگا اور اسکولز میں چھٹی ہوگی، سرکاری دفاتر میں بدھ کے روز آدھے ملازمین دفاتر میں کام کریں گے، سموگ کے لحاظ سے اکتوبر اور نومبر بہت اہم مہینے ہیں، تاجر اگر چاہیں تو اتوار کو دکانیں کھول سکتے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پورے ڈویژن میں انسداد سموگ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، جس کے تحت عمارتی ملبے کو زیر تعمیرعمارت کے باہر رکھنے یا پھینکنے پر قانونی کارروائی ہوگی، کمشنر لاہور کی ہدایات پر انسداد سموگ کے لیے لاہور سمیت پوری ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، دفعہ 144نافذ ہونے کے بعد بغیر چھت ڈھانپے شہر سے گزرنے والی ٹرالیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، جب کہ میونسپل ویسٹ کی جانب سے ٹائرز، پولی تھن، سالڈ ویسٹ، ربر، لیدر کی اقسام کو جلانے پر قانونی کاروائی ہوگی، دفعہ 144 کے تحت فصلوں یا فصلوں کی باقیات جلانے پر مالک اور ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے