بجلی چوروں کو پکڑنے کی نئی حکمت عملی

بجلی چوروں کو پکڑنے کی نئی حکمت عملی

اسلام آباد: ملک بھر میں جاری آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو پکڑنے کی نئی حکمت عملی کے طور پر تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران کو تعینات کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی چوری میں تقسیم کار کمپنیوں کے افسران، ملازمین اور بجلی چوروں کی ملی بھگت ختم کرنے کے لیے بجلی کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے 3 افسران کی تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی حکمت کے تحت تعینات کیے گئے ایف آئی اے کے افسران ناصرف بجلی چوری روکنے اور ریکوری بڑھانے میں مدد کریں گے، اس کے ساتھ ان افسران کو بجلی کمپنیوں میں ملازمین اور بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ںوٹی فکیشن سے معلوم ہوا ہے کہ پیسکو، سیپکو اور حیسکو میں ان افسران کو تعینات کیا گیا ہے، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعد اللہ خان کو پیسکو، ڈپٹی ڈائریکٹر صوفی عبد الحفیظ چاچڑ کو سیپکو اور ایکٹنگ ڈائریکٹر مزمل احمد جتوئی کو حیسکو میں تعینات کیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے