عابد باکسر کیس کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آ گئے ،مزید گرفتاریاں متوقع

عابد باکسر کیس کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آ گئے ،مزید گرفتاریاں متوقع

اسلام آباد : سابق انسپکٹر عابد باکسر پر تھانہ باغبان پورہ میں بھتہ اور اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کی جانے والی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن لاہور کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ عابد باکسر نے اربوں روپے کے پلازے اور فلیٹ بنا رکھے ہیں۔
عابد باکسر اسلام آباد، لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے بھٹہ مانگتا تھا جس کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے گئے ہیں۔عابد باکسر کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ وہ فاروق ڈار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔فاروق ڈار کی جانب سے بھجوائی گئی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق عابد باکسر نے بیوی کے نام سے سم نکلوا رکھی تھی ۔
اس کے موبائل فون کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔اہم انکشافات سامنے آنے کے بعد عابد باکسر کے خلاف تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔گذشتہ روز سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پر تھانہ باغبانپورہ میں بھتہ خوری اور اغوا ء برائے تاوان کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ باغبانپورہ داروغہ والا تھانے میں نجی ہوٹل کے مالک احمد علی نے درج کروایا، مقدمہ 365 اے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے