اسموگ کی وجہ سے بدھ کوسکول بند کرنےکا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا

اسموگ کی وجہ سے بدھ کوسکول بند کرنےکا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا

لاہور: صوبائی وزیرتعلیم پنجاب منصور قادر کا کہنا ہے کہ اسموگ کی وجہ سے بدھ کوسکول بند کرنے کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا، بارش کی وجہ سے اسموگ کی صورتحال فی الحال بہتر ہے۔ انہوں نے صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں کو غلط رنگ دیا جاتا ہے، بارش کی وجہ سے اسموگ کی صورتحال فی الحال بہتر ہے، اسموگ کی وجہ سے سکول بند کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا،حکومت کیلئے بچوں کی صحت سب سے زیادہ ضروری ہے، اسکول بند کر نا ہمارا آخری آپشن ہوگا۔
صوبائی وزیرتعلیم منصور قادر کا کہنا ہے کہ یہ ایسا فیصلہ نہیں کہ ہر بدھ کو سکول بند کردیئے جائیں، اس بدھ کو سکول بند نہیں کئے جارہے۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث پارٹی کو مینارپاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی، ہمیں خدشہ تھا وہ دوبارہ ایسے ہی واقعات نہ کریں۔
صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل نے کہا کہ اسموگ کے باعث ہر سال بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، اسموگ کے حوالے سے عوامی بہت ضروری ہے، سموگ کے تدارک کیلئے دفعہ 144کا بھی نفاذ کیا گیا ہے، بدھ کے روز کیوآئی لیول اونچا ہوتا ہے، اے کیو آئی لیول کے ریکارڈ کو دیکھ کر بدھ کی چھٹی کی تجویز دی گئی۔

سموگ سے متعلق سموگ 2023 پالیسی نافذ کرچکے ہیں، بھارت سے اسموگ میں اضافہ 20فیصد ہے۔ صوبائی وزیر عامر میر نے بتایا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر پٹرول کی قیمتوں میں 40روپے فی لیٹر کمی کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ آ ئند ہ چند دنوں میں آ ٹے ،دودھ چاول اور دیگر اشیاضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جا سکے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے