ملک کا واحد شہر جو بجلی چوری سے مکمل طور پر پاک ہو گیا

ملک کا واحد شہر جو بجلی چوری سے مکمل طور پر پاک ہو گیا

مرادن: ملک کا واحد شہر جو بجلی چوری سے مکمل طور پر پاک ہو گیا، سیکرٹری پاور ڈویژن کا بجلی کی صفر چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک بھر کے جو فیڈرز چوری سے پاک ہوں گے وہاں لوڈشینڈنگ ختم کر دی جائے گی، مردان پاکستان کا پہلا شہر ہے جو بجلی چوری سے پاک ہو گیا ہے۔

مردان میں تقریب سے خطاب میں سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر7ستمبر کو بجلی چوری کے خلاف مہم شروع کی گئی جس میں بجلی چوروں سی26ارب روپے وصول کرچکے ہیں جبکہ 12ماہ میں یہ وصولیاں 300ارب تک پہنچ جائیں گی ۔ سیکرٹری پاور نے کہا کہ بل دینگے تو لوڈشیڈنگ نہیں کریں گے،ملک بھر کے جو فیڈرز چوری سے پاک ہوں گے وہاں لوڈشینڈنگ ختم کر دی جائے گی جبکہ مردان میں ثابت کیا کہ چوری روکی جا سکتی ہے، اس لیے مردان کو لوڈشیڈنگ فری کردیا ہے اور مردان شہر کی17فیڈر لوڈشیڈنگ فری ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مردان ضلعی انظامیہ نے بجلی چوری کی روک تھام میں بہت محنت کی، بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے جس کے بعد مردان پاکستان کا پہلا شہر ہے جو بجلی چوری سے پاک ہو گیا ہے۔ راشد لنگڑیال نے کہا کہ محکمے کے ملازمین کے ملوث ہونے کے بغیر بجلی چوری ناممکن ہے،ہم نے بجلی چوری میں ملوث ملازمین کو بھی گرفتار کیا،یہ وارننگ ہے کہ نہ کسی بجلی چور کو بخشیں گے اور نہ ہی ان کے سہولت کاروں کو۔سیکرٹری پاور نے کہا کہ جن سرکاری محکموں کی طرف بجلی کے بقایاجات ہیں ان کے بجٹ سے کاٹ لیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے