علی زیدی نے استحکام پاکستان پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

علی زیدی نے استحکام پاکستان پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

لاہور : علی زیدی نے استحکام پاکستان پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کے سینئر رہنما محمود مولوی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ نہیں رہے ہیں۔ محمود مولوی کے مطابق علی زیدی نے صرف استحکام پاکستان پارٹی ہی نہیں بلکہ سیاست سے ہی کنارہ کشی اختیار کر لی ہے، وہ اب اپنے کاروبار پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔
جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے متعلق بھی واضح نہیں کہ وہ آئی پی پی کا حصہ ہیں یا نہیں۔ اپنے ایک اور انٹرویو میں محمود مولوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سینئر رہنما آئی پی پی میں شامل ہو رہا ہے، ہم 21 اکتوبر کو سرپرائز دیں گے۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید اور اعظم سواتی فوج کیخلاف تھے، عمران خان کا مائنڈ سیٹ فوج کیخلاف تھا، اقتدار میں تھے تو فوج اچھی، جیسے اقتدارسے اتارا گیا فوج کیخلاف ہوگئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے