عابد باکسر کو قصور سے گرفتار کر لیا گیا

عابد باکسر کو قصور سے گرفتار کر لیا گیا

لاہور: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سرکاری رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کے الزام میں درج مقدمہ میں گرفتار سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
جمعرات کے روز سماعت پر گرفتار پولیس مقابلوں سے شہرت پانے والے لاہور پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزم سے سرکاری رائفل اور دیگر برآمدگی کے ساتھ تفتیش کرنی ہے لہذا ایک ہفتے کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم عابد باکسر کا سات روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
عدالت نے ملزم عابد باکسر کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی۔عابد باکسر کے خلاف تھانہ فیصل ٹائون میں مقدمہ درج ہے۔جبکہ ملزم کے خلاف لاہور کے دیگر تھانوں میں بھی سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔قبل ازیں بتایا گیا کہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن لاہور کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ عابد باکسر نے اربوں روپے کے پلازے اور فلیٹ بنا رکھے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے